اداکارہ کھاتی ہیں لیکن انہیں لگتا نہیں ہے، عبدالرزاق

62

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ آخری دو اوورز میں میچ تبدیل ہوا، جو ٹیم پہلے بیٹنگ کررہی ہے وہ جیت رہی ہے۔ایک انٹرویومیں عبدالرزاق نے کہا کہ گپٹل نے اچھا کھیلا،

کراچی کنگز کی بیٹنگ میں پرفارمنس نظر نہیں آرہی۔انہوں نے کہا کہ عماد وسیم نے اچھی بولنگ کی، شعیب ملک کا ساتھ کسی نے نہیں دیا، عامر یامین نے اچھی بولنگ کی اور 3 وکٹیں لیں۔ایک سوال پر عبدالرزاق نے کہا کہ میں نے بیماری کی صورت میں اسکول کی چھٹی کی ہے، میں سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہیں نہاتا، ٹھنڈے پانی سے نہانا برداشت نہیں ہوتا۔لڑکیوں مقبولیت سے متعلق سوال پر انہوںنے کہاکہ لڑکوں سے پوچھو میں اْن میں کیوں مشہور ہوں، شادی شدہ پاکستانی صرف 20 سال جینا چاہتا ہے۔عبدالرزاق نے کہا کہ مریم نفیس سے ایسے سوال ہوتے ہیں، جو فکس ہوتے ہیں، اداکارہ کھاتی ہیں لیکن انہیں لگتا نہیں ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.