کراچی(این این آئی)کراچی لٹریچر فیسٹول کا تیسر ااور آخری روز ادب سے شغف رکھنے والوں کے بے پناہ رش اور حیران کن سیشنز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔فیسیٹول کے آخری روز دوسری ملاقات کے عنوان سے سیشن میں انور مقصود اور ان کی شریک حیات عمرانہ مقصود نے بھی گفتگو کی۔گفتگو کے دوران انور مقصود نے اپنے منفرد انداز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ قائدہ بدل گیا ہے اب نیا قائدہ نکلا ہے ۔ اے بی سی ڈی جی ایچ کیو ۔انور مقصود نے اپنی ہمشیرہ زہرہ نگاہ کی نظم بھی سنائی ۔انور مقصود نے طنز و مزاح کرتے ہوئے ایسی لب کشائی کی کہ سننے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھر گئی ۔انہوں نے کہا کہ اب میرے جانے کا ہی وقت ہے 66 برس میں جھوٹ بولا ہے اب صرف سچ بولوں گا ۔ جیسے پاکستان میں کوئی غریب نہیں ہے ۔
عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دوری کی وجوہات سے پہلے آپ کو مسلم دنیاکے تیسرے بڑے تنازعے کو جاننا ہوگا‘ ترک صدر طیب اردگان اور ملائیشیا کے مہاتیر محمد سمجھتے ہیں مسلمانوں کی تعدادعربوں سے زیادہ ہے لہٰذا ہم لوگ اسلام کے اصل امین ہیں جب کہ عربوں کا دعویٰ ہے ہمارے پاس مکہ ….مزید پڑھئے