اورنج ٹرین اسٹیشن پر مسافر کے تشدد سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا

83

لاہو ر( این این آئی) گوالمنڈی ، لکشمی چوک اورنج ٹرین اسٹیشن پر جھگڑے میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق میٹرو اورنج ٹرین میں تعینات دو سکیورٹی گارڈ کا رات گئے آپس میں معمولی جھگڑا ہوا  جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت انصر حمید کے نام سے ہوئی جو کہ مناواں کا رہائشی تھا ۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.