"اپنے الو” سیدھے کرو سے شہرت حاصل کرنے والے واسو خان انتقال کرگئے

49

کراچی (این این آئی)شہزاد رائے کے ساتھ پرفارم کرنے والے معروف بلوچی لوک گلوکار واسو خان انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے بلوچی گلوکار واسو خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واسو خان سانس کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ شب سکھرکے نجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق واسو خان کی نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ رستم گاجانی میں ہوگی۔واضح رہے کہ واسو خان نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو گلوکاری کے ذریعے اپنے منفرد انداز میں بیان کرکے شہرت حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ گلوکار شہزاد رائے نے 2011 میں یوٹیوب پر بلوچستان کے ایک گاں سے واسوخان کو ڈھونڈا تھا۔ جس کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے واسو کے ساتھ مل کر ان کے منفرد انداز میں ایک مشہور گانا اپنے الو پیش کیا تھا۔اس کے بعد اس جوڑی نے ٹی وی پروگرام واسو اور میں پیش کیا جو واسو خان کی مقبولیت کی وجہ بنا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.