نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سرائیکی کلچر ڈے پر سرائیکی علاقے میں بسنے والے بہن بھائیوں کو مبارکباد

44

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب ثقافتی لحاظ سے متنوع صوبہ ہے اور سرائیکی ثقافت پنجاب کی خوبصورت ثقافتوں میں سے ایک ہے۔ محسن نقوی نے سرائیکی کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں سرائیکی علاقے میں بسنے والے

بہن بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اجرک سرائیکی ثقافت کی علامت ہے۔ سرائیکی اجرک سرائیکی ثقافت کے مختلف رنگ سمیٹے ہوئے ہے۔ سرائیکی کلچر منفرد پہچان رکھتا ہے۔ سرائیکی زبان کا شیریں لہجہ دلوں کو لبھاتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ سرائیکی علاقے کے لوگ مہربان، محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے ہیں۔ بہادری اور محنت سرائیکی ثقافت کا بنیادی اصول ہے۔ یہ خطہ بہت سارے شاعروں اور دانشوروں کا گھر ہے اور سرائیکی کے دانشور لوگ پاکستان اور پنجاب کا اثاثہ ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ علاقائی ثقافتوں کے دن منانے سے خطے کے رسم و رواج سے آگاہی ملتی ہے۔پنجاب حکومت بھائی چارے اوراتحاد کو فروغ دینے کے لئے علاقائی ثقافتوں کے دن منارہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.