ڈاکٹروں نے سشمیتا سین کو ہلکی پھلکی ایکسرسائز کی اجازت دیدی

13

ممبئی (این این آئی)سابق مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ انہیں ماہر امراض قلب نے ہارٹ اٹیک کے بعد کلیئر کر دیا ہے اور اب انہوں نے ایکسر سائز شروع کردی ہے۔ کئی ہٹ فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے فلم بینوں کے

دل موہ لینے والی 47 سالہ سشمیتا سین نے پرستاروں کو اپنی صحت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک حالیہ انسٹا گرام پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ان کے ڈاکٹروں نے گھر پر چند ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔ ان کے مطابق دل کے شدید دورے کے چند روز بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسٹریچنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے انہیں ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کرنے کے علاوہ انہیں اسٹنٹ لگائے گئے۔ہولی کے موقع پر سشمیتا سین نے ایک تصویر اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسٹریچنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.