برطانیہ کی معروف امیر ترین شخصیت ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا

7

لندن (این این آئی)برطانیہ کے معروف اور امیر ترین تاجر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ بھی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ۔کچھ ماہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللہ جسے گمراہ کردے اسیکوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔2019 میں سنڈے ٹائمز یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔واضح رہے کہ ایلفی نے 1990میں ایک فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔

موضوعات:الفریڈ ولیم بیسٹ

دل کے غریب

بہادر شاہ ظفر ہندوستان کا آخری مغل بادشاہ تھا‘ یہ 62سال کی عمر میں 1837ء میں تخت نشین ہوا اور 1857ء کی شکست تک ہندوستان کا فرماں روا رہا‘ وہ ایک بدقسمت بادشاہ تھا‘ اس نے تخت سنبھالا تو مراٹھے دہلی کے مضافات تک آدھی سلطنت پر قابض ہو چکے تھے جب کہ باقی سلطنت ایسٹ انڈیا کمپنی ہڑپ کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.