مفت آٹا تقسیم سنٹر پر بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق، 19 زخمی

16

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ساہیوال کے قائد اعظم اسٹیڈیم میں بنے مفت آٹا تقسیم سنٹر پر رش کی وجہ سے بھگدڑ مچنے کے دوران 19 خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ 1 جان کی بازی ہار گئی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق عینی شاہدین اس حوالے سے کہنا ہے کہ

آٹا ایپ بند ہونے سے پولیس عوام کا رش کنٹرول نہ کرسکی، ایپ بند ہونے سے آٹا نہیں دیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے رش ختم کروانے کیلئے دھکے دیے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس بھگدڑ میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید برآں ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال بھی موقع پر موجود تھے۔دوسری جانب پاکپتن میں مفت آٹا لینے کیلئے آنے والے معمر بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔دونوں بہن بھائی چک رام پورہ سے موٹر سائیکل پر شہر آرہے تھے کہ راستے میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔پولیس کے مطابق ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق افراد کی شناخت بشیر احمد اور اْس کی بہن سرداراں کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی بشیر احمد کی عمر 70 جبکہ متوفیہ سرداراں کی عمر 65 سال تھی۔پولیس کے مطابق حادثہ فرید پور ڈوگراں کے قریب پیش آیا،ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.