آ ئینی بحران کے خاتمے کے لیے صدر مملکت پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں، مریم اور نگزیب

38

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ آ ئینی بحران کے خاتمے کے لیے صدر مملکت پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں،ملک میں ایک وقت میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں۔مسلم لیگ (ن کی پارلیمانی پارٹی کے

اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آ ئینی بحران کے خاتمے کے لیے صدر مملکت پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں۔مریم اورنگزیب نے کہاک ہہم نے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ،پی ڈی ایم نے بینچ پر عدم اعتماد کی توثیق کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں ایک وقت میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں انہوںنے کہاکہ ہمارے عدم اعتماد کے بعد اس بنچ کو سماعت نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیرقانون ، وزیرخزانہ اور وزیردفاع کی بریفنگز کے حوالے سے وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.