لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے افطاری بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی۔اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مریم نواز نے کچن میں کھڑے ہوکر افطاری کی تیاری کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ۔اس موقع پر مریم نواز کے ہمراہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی ہیں، جو افطاری بنانے میں ان کی مدد کررہی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں مریم نواز نے لکھا کہ افطار کی تیاری اور فروٹ چاٹ کے بغیر افطار کیا!۔مریم نواز نے مزید کہا کہ صرف سیاست نہیں کرتے۔
Prev Post