سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں کی جسٹس اطہر من اللہ پر تنقید

18

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوامیں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا تفصیلی نوٹ جاری کردیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ از خود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا، ازخود نوٹس کی کارروائی نے عدالت کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے دوچار کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد تحریک انصاف کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ جب جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے تو انہوں نے خاتون جج دھمکی کیس سمیت دیگر مقدمات میں عمران خان کے حق میں فیصلے کیے تھے۔

موضوعات:جسٹس اطہر من اللہ

شاہد خاقان عباسی کے انکشافات

شاہد خاقان عباسی کی قصہ گوئی عروج پر تھی‘ وہ سرد آواز میں بولے ’’مسجد سے واپسی پر ہم نے سراجیوو میں بربادی دیکھی‘ عمارتیں گری ہوئی تھیں‘ دیواروں میں گولیوں اور گولوں کے چھید تھے‘ ہمارے کانوائے پر بھی فائرنگ ہوتی رہی لیکن ہم بکتر بند گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے‘ ہم نے راستے میں فٹ بال گرائونڈ ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.