لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے 8 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے2ملزمان گرفتار ہوئے، گوجرانوالہ سے 4اور ڈی جی خان، بہاولپورسے ایک،ایک دہشتگرد گرفتار ہوا۔گرفتاردہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف 6 ایف آئی آرزدرج کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف اضلاع میں 21 کامبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا۔

شاہد خاقان عباسی کی قصہ گوئی عروج پر تھی‘ وہ سرد آواز میں بولے ’’مسجد سے واپسی پر ہم نے سراجیوو میں بربادی دیکھی‘ عمارتیں گری ہوئی تھیں‘ دیواروں میں گولیوں اور گولوں کے چھید تھے‘ ہمارے کانوائے پر بھی فائرنگ ہوتی رہی لیکن ہم بکتر بند گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے‘ ہم نے راستے میں فٹ بال گرائونڈ ….مزید پڑھئے