تحریک انصاف کے رہنما فائرنگ سے جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

3

راولپنڈی(این این آئی)کوٹلی ستیاں کے علاقے میں فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما احسان ستی جاں بحق اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی رہنما راجہ احسان ستی گاڑی پر سانٹھ سرولہ سے گزر رہے تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے راجہ احسان ستی اور جاوید عباسی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں مضروبین کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راجہ احسان ستی زخموں کہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کے باعث پیش آیا۔سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے فائرنگ واقع کانوٹس لیکرایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، انکا کہنا ہے کہ تمام پہلووں کو مدنظر رکھ کر واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

موضوعات:احسان ستی

امداد کے منتظر مزید دو ادارے

’’مجھے گفٹ نہیںچاہیے‘ کپڑے بھی نہ دیں‘ مجھے تو بس’’سجادہ‘‘دے دیں‘ یہ مطالبہ حجاب میں ملبوس چھوٹی سی بچی کر رہی تھی‘ اس نے ہمیں گرم شال بھی واپس کر دی‘ مہمت نے بتایا یہ بچی کہہ رہی ہے مجھے جائے نماز چاہیے‘میں نے کئی دنوںسے نماز نہیںپڑھی‘ میںنے فوراً اپنے بیگ سے بچی کو سفری جائے نماز نکال کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.