پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر بندر چڑھ گیا

4

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر چہل قدمی کر رہا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر موسم کے مزے لیتے ہوئے بندر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھی ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا جس نے دفاتر میں گھس کر توڑپھوڑ بھی مچائی تھی۔رپورٹ کے مطابق وہ جانور ‘سیوٹ کیٹ ‘ تھا جسے مقامی زبان میں ’مشک بلا‘ بھی کہا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.