مہنگائی سے پریشان حال عوام کیلئے ایک بری خبر، ادویات بنانے والوں کو بڑی اجازت دے دی گئی

29

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادویات بنانے والوں کو قیمت میں اضافے کی اجازت دیتے ہوئے پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کاہدف مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔جمعہ کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادویات بنانیوالوں کو قیمت میں ایک مرتبہ 70 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی،

پالیسی بورڈ کو تین ماہ بعد جائزہ لے کر قیمت میں کمی کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں پنجاب، سندھ اوربلوچستان کو گندم کی خریداری کاہدف مقرر کرنے کی منظوری بھی دی گئی، سندھ حکومت 400 روپے فی من کے حساب سے 14 لاکھ ٹن میٹرک ٹن گندم خریدے گی،پنجاب حکومت 3900 روپے من کے حساب سے 35 لاکھ اوربلوچستان حکومت 3900 روپے فی من کے حساب سے ایک لاکھ ٹن گندم خریدے گی۔ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کو بھرتیوں اور دیگر اخراجات کے لیے 45 کروڑ روپے تکنیکی گرانٹ دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

موضوعات:اقتصادی رابطہ کمیٹی

امداد کے منتظر مزید دو ادارے

’’مجھے گفٹ نہیںچاہیے‘ کپڑے بھی نہ دیں‘ مجھے تو بس’’سجادہ‘‘دے دیں‘ یہ مطالبہ حجاب میں ملبوس چھوٹی سی بچی کر رہی تھی‘ اس نے ہمیں گرم شال بھی واپس کر دی‘ مہمت نے بتایا یہ بچی کہہ رہی ہے مجھے جائے نماز چاہیے‘میں نے کئی دنوںسے نماز نہیںپڑھی‘ میںنے فوراً اپنے بیگ سے بچی کو سفری جائے نماز نکال کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.