چین کا پاکستان سے تازہ چیری منگوانے کا فیصلہ

3

لاہور(این این آئی)چین نے پاکستان سے تازہ چیری منگوانے کیلئے وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کو باضابطہ خط ارسال کرکے آگاہ کر دیا۔چینی سفارتخانے کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں وزارت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سے ریمورٹ ویڈیو انسپکشن پراسس کے لئے ضروری انتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے اس سلسلہ میں تعاون کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ موجودہ سیزن کے دوران چین کو تازہ چیری برآمد کی جاسکے۔معائنے میں پاکستان سے چین کو تازہ چیری کی برآمد کے لئے کولڈ اسٹوریج سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔چین کے سفارتخانے کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے کی جانب سے اس سلسلہ میں جلد سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔یہ اعلان پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے ایک مثبت پیشرفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

موضوعات:تازہ چیری

امداد کے منتظر مزید دو ادارے

’’مجھے گفٹ نہیںچاہیے‘ کپڑے بھی نہ دیں‘ مجھے تو بس’’سجادہ‘‘دے دیں‘ یہ مطالبہ حجاب میں ملبوس چھوٹی سی بچی کر رہی تھی‘ اس نے ہمیں گرم شال بھی واپس کر دی‘ مہمت نے بتایا یہ بچی کہہ رہی ہے مجھے جائے نماز چاہیے‘میں نے کئی دنوںسے نماز نہیںپڑھی‘ میںنے فوراً اپنے بیگ سے بچی کو سفری جائے نماز نکال کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.