پولیس چھاپے کے دوران پرویز الٰہی اپنی رہائشگاہ سے کیسے فرار ہوئے؟

2

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلی پنجاب و رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس پر پتھرائو اور پیٹرول بم پھینکنے کیخلاف دہشتگردی سمیت 13دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ، مقدمہ سی او اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران پولیس پر پتھرائو ، پیٹرول بم اور تشدد کیا گیا ، رہائش گاہ پر 40سے 50افراد موجود تھے جبکہ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی وہاں سے فرار ہو ئے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.