امتحان میں فیل ہونیوالے 9 بچوں نے خودکشی کرلی

101

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 11 ویں اور 12 ویں جماعت کے نتائج آنے کے بعد 48 گھنٹے کے دوران 9 طلبہ نے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد دیگر 2 طلبہ نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔10 لاکھ سے زائد طلبہ نے امتحانات دیے،11 ویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 61 جبکہ 12 ویں جماعت میں 72 فیصد رہا۔17 سالہ طلبہ نے کئی پرچوں میں ناکامی کے بعد ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کی جبکہ 16 سالہ لڑکی نے کچھ پرچوں میں فیل ہوجانے پر اپنے ہی گھر میں خودکشی کی۔ 18 سالہ طالبعلم نے 12 ویں جماعت کے ایک پرچے میں ناکام ہونے کے بعد گھر میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ایک لڑکی نے ندی میں کود کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا جبکہ ایک لڑکے نے کیڑا مار دوائی کھا کر خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والے تمام طلبہ کی عمر 20 سال سے کم بتائی جارہی ہے۔

موضوعات:خودکشی

امداد کے منتظر مزید دو ادارے

’’مجھے گفٹ نہیںچاہیے‘ کپڑے بھی نہ دیں‘ مجھے تو بس’’سجادہ‘‘دے دیں‘ یہ مطالبہ حجاب میں ملبوس چھوٹی سی بچی کر رہی تھی‘ اس نے ہمیں گرم شال بھی واپس کر دی‘ مہمت نے بتایا یہ بچی کہہ رہی ہے مجھے جائے نماز چاہیے‘میں نے کئی دنوںسے نماز نہیںپڑھی‘ میںنے فوراً اپنے بیگ سے بچی کو سفری جائے نماز نکال کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.