عوام کو پاسپورٹ اب کتنے دنوں میں ملے گا؟ نئی ہدایت جاری

14

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوام کو اب پاسپورٹ کتنے دن میں مل جائے گا ،اہم تفصیلات سامنے آگئیں ۔ پاسپورٹ اجرا سے متعلق امیگریشن ڈاریکٹوریٹ نے نئی ہدایت جاری کردیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے، نارمل درخواست والا پاسپورٹ اب 10 روز میں درخواست گزاروں کو ملے گا۔درخواست گزاروں کو ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز اور فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں ملے گا، ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصلیٹس کو ہدایات جاری کردی گئی۔ترجمان پاسپورٹس امگریشن ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ اجرا جلد سے جلد کرنے کی ہدایت ہے۔قبل ازیں نارمل پاسپورٹ 14 روز، ارجنٹ 7 روز اور فاسٹ ٹریک والا 4 روز میں ملتا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.