حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر امریکی سینیٹر چک شومر کا مظاہرین کو خراج تحسین

13

واشنگٹن (این این آئی)بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے مستعفی ہونے پر امریکی سینیٹر چک شومر نے مظاہرین کو خراج تحسین پیش کیا۔ سینیٹر چک شومر نے کہا بنگلادیش میں جائز مظاہروں کیخلاف پرتشدد ردعمل نے حسینہ واجد کے اقتدار کو ناقابل تسخیر بنائے رکھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جراتمند مظاہرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہلاک ہونے والوں کیلئے انصاف کا مطالبہ ہے۔ سینیٹر چک شومر نے کہا کہ بنگلادیش میں متوازن عبوری حکومت کا قیام ضروری ہے۔ وہاں ایسی عبوری حکومت ہو جو سب کے حقوق کا احترام اور جلد انتخابات کرائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.