بنگلادیش کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

9

واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.