امیتابھ بچن اپنی بہو ایشوریا رائے سے کیا ہوا وعدہ پورا نہیں کرسکے

16

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ پکارے جانے والے امیتابھ بچن کئی سال قبل اپنی بہو ایشوریا رائے سے کیا گیا وعدہ پورا نہ کرسکے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ایشوریا سے 16 سال قبل ایک وعدہ کیا تھا جو اب تک پورا نہیں ہوسکا ہے۔2008 میں امیتابھ نے ریاست اترپردیش کے ضلع بارابنکی کے گاؤں دولت پور کے لوگوں اور ایشوریا رائے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ یہاں اپنی بہو کے نام پر کالج بنائیں گے۔لیجنڈ اداکار نے اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا تھا۔

اس گاؤں میں یہ پہلا کالج بننے جارہا تھا جسے لے کر گاؤں کے لوگ بہت پْر جوش تھے لیکن کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے کچھ عرصے بعد ہی امیتابھ بچن نے پروجیکٹ نشتھا فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا تھا۔تاہم 2008 سے لے کر 2018 تک 10 سال کے عرصے کے بعد بھی جب کالج نہیں بن سکا تو گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کالج کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں کی 40 سالہ خاتون ٹیچر نیکالج کے لیے چندہ اکٹھا کیا جس کے بعد 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد چندہ جمع ہوا، خاتون ٹیچر اور گاؤں کے لوگوں کی کوشش سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور پھر اس کالج کا نام ‘دولت پور ڈگری کالج’ رکھا گیا۔اس سے قبل امیتابھ بچن نے کالج کا نام’ ‘ایشوریا بچن کنیا ماہا ودیالے” رکھا تھا۔واضح رہے کہ ان دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.