بنگلادیش میں فوج نے کرفیو اٹھالیا، تعلیمی ادارے کھل گئے

8

ڈھاکا(این این آئی) شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے اگلے روز فوج نے ملک سے کرفیو اٹھالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی فوج کے پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ نے ملک سے کرفیو اٹھانے کا اعلان کیا جب کہ ملک میں تعلیمی ادارے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھول دی گئی ہیں مگر طلبہ کی بہت کم ہے جب کہ ڈھاکا کی یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد تعلیمی اداروں کی بندش اور ملکی حالات کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کو چلی گئی تھی جن کی واپسی میں اب وقت لگے گا۔ رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں اساتذہ کی تنظیم ‘یونیورسٹی ٹیچرز نیٹ ورک’ آج میٹنگ میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.