بن لادن آپریشن والے دن وائٹ ہائوس کے اندر کی نئی تصاویر سامنے آ گئیں

14

دبئی(این این آئی)پہلے کبھی نہ دیکھی گئی تصاویر نے یکم مئی 2011 کے واقعات تازہ کر دئیے۔ تصاویر نے القاعدہ سربراہ کو مارنے کے آپریشن کے دوران وائٹ ہاس کے ماحول کو عکس بند کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے سیچویشن روم میں اس وقت کے امریکی صدر براک اوباما اور ان کے نائب صدر جو بائیڈن کے چہروں پر تنائو واضح تھا۔ اس وقت کے وزیر دفاع باب گیٹس بھی موجود تھے۔ تصاویر میں اس وقت کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور اوباما کے اعلی معاونین کو اصل وقت میں بن لادن کے خلاف کارروائی کو دیکھتے ہوئے بھی دکھایا گیا تھا۔تصویروں میں اوباما کو غور سے دیکھتے اور سوال پوچھتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔ جب یہ بات سامنے آئی کہ کارروائی کامیاب ہو گئی تو گیٹس کا ہاتھ ہلاتے ہوئے اس کی تصویر کھینچی گئی۔ پھر وہ سابق صدور جارج ڈبلیو بش اور بل کلنٹن اور دیگر عالمی رہنماں کو بتانے کے لیے کال کرتے ہیں۔اس دوران اوباما اور ان کی ٹیم کی تقریر پر کام کرنے والی تصاویر بھی دکھائی گئیں۔ یہ تقریر انہوں نے رات دیر گئے پیش کرنی تھی۔ خیال رہے یہ تصاویرامریکی اخبار نے فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت ایک درخواست کے بعد اوباما کی صدارتی لائبریری سے حاصل کی ہیں۔

موضوعات:اوبامہ

صحت

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.