راولپنڈی (این این آئی)نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ریویو درست ثابت ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ کے 47 ویں اوور میں فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند بیٹ کو قریب سے چھوتے ہوئے وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں گئی۔امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا جس پر کپتان بابر اعظم نے ریویو لے لیا۔ ریویو میں فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا اور اس موقع پر کپتان بابر اعظم کی خوشی دیدنی تھی۔ ان کے چہرے کے تاثرات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے شائقین کرکٹ نے پسند کیا ٹام لیتھم اس وقت 98 پر بیٹنگ کر رہے تھے اور وہ اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے