تحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی

3

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے۔انہوں نے لکھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کے لیے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے۔تحریکِ انصاف کے رہنما نے مزید لکھا کہ اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔واضح رہے کہ حکومتی اور تحریکِ انصاف کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے 2 بیٹھک ہو چکی ہیں۔

موضوعات:۔فواد چوہدری

صحت

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.