معصومانہ ویڈیو، بچے نے زبردستی کیٹ مڈلٹن کا بیگ پکڑ لیا

0

لندن(این این آئی)معصومیت اور دانش سے بھرے ایک واقعہ میں ایک بچے نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کا ہینڈ بیگ اس وقت زبردستی اچک لیا جب کیٹ ویلز کے دورے کے دوران وصول کنندگان کو مبارکباد دے رہی تھیں۔ بچے کے اس اقدام پر برطانوی تخت کے وارث کی اہلیہ اور وہاں موجود دیگر افراد ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سالہ بچے ڈینیئل ولیمز نے چھوٹا سا سیاہ بیگ لیا اور اسے مضبوطی سے پکڑ لیا۔ چیختے ہوئے اسے پکڑے رکھا اور شہزادی کو جانے دینے سے انکار کر دیا۔ بچے نے اس وقت کیا جب شہزادی اس کی ماں سے گفتگو کر رہی تھیں۔لوسی نے اپنے بچے کو کیٹ کا بیگ واپس کرنے کا کہا اور اس سے بیگ واپس لینے کی کوشش کی تاہم بچہ نے بیگ چھوڑنے سے انکار کر دیا۔ شہزادی نے کہا کہ وہ باقی افراد کو سلام کر رہی ہیں اس دوران وہ یہ بیگ اپنے پاس رکھ لیں۔ کیٹ نے ان کی طرف سے منہ موڑا تو ماں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ اب اسے منہ میں تو مت ڈالو۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ آبرفان گاں کا دورہ کرنے کے لیے لینڈ سلائیڈ کی تباہی کی یاد منانے کے لیے گئے تھے۔ اس لینڈ سلائیڈنگ نے 1944 میں ایک پرائمری سکول کو تباہ کر دیا تھا اور اس واقعہ میں 144 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

موضوعات:کیٹ میڈلٹن

صحت

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.