واشنگٹن(این این آئی )امریکی فوج نے الاسکا اور کینٹکی میں ہیلی کاپٹر کے حادثوں میں گزشتہ ماہ 12 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ہوا بازی کے یونٹوں کو تربیت کے لیے گرائونڈ کر دیا ۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹیرنس کیلی نے کہا کہ فضائی کارروائیوں کی معطلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، یونٹس کو تربیت مکمل کرنے تک گرائو نڈ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی نیشنل گارڈ اور ریزرو یونٹس کو ٹریننگ مکمل کرنے کے لیے 31 مئی تک کا وقت ہوگا۔ امریکی آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ اہم مشنوں میں حصہ لینے والے پلائٹس کے سوا تمام پلائٹس مطلوبہ تربیت مکمل کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا کی ریاست الاسکا میں دو HA 64 اپاچی ہیلی کاپٹرز میں تصادم کے نتیجے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسی عرصے میں ایک اور ہیلی کاپٹر حادثے میں 9 ہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے