اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور کی جانب سے تاخیر کے باعث حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہوسکا جس کے باعث قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر ائیرلائنز کو حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ حج کوٹہ دستیاب ہے تاہم حج کرنے والے کم پڑگئے ہیں۔میڈیار پورٹ کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگرایئرلائنزکوحج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے اس سال حاجیوں کی تعدادتاحال فراہم نہیں کی ہے۔ سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کوایک لاکھ79 ہزارحاجیوں کاکوٹہ دیاتھا تاہم حج اخراجات دگنی ہونے سے درخواستیں کم موصول ہوئیں۔

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے