پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

2

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے کارکنوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر کئی فیڈرز کی بجلی زبردستی کھول دی۔سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر کئی فیڈرز کی بجلی زبردستی کھول دی۔

فضل الٰہی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مزید کارکنوں کو بھی گرڈ اسٹیشن پہنچے کی ہدایت کی اور کہا کہ واپڈا نے ہمارے حلقے کی بجلی بند کردی ہے، ہم گرڈ اسٹیشن آئے اب تمام فیڈرز چل رہے ہیں۔یسکو حکام کے مطابق سابق ایم پی اے نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے بعد پشاور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے عملے کو یرغمال بنایا اور زبردستی فیڈرز چلوا دیے جس سے بقیہ فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثرہونے کا خدشہ ہے۔پیسکو نے فضل الہی کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرنے کے لئے درخواست جمع کردی۔

موضوعات:فضل الٰہی

صحت

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.