فاطمہ بھٹو کے نکاح کے جوڑے کی قیمت سامنے آ گئی

0

کراچی (این این آئی)سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹوکے نکاح کے جوڑے کی قیمت 85ہزار روپے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو دو روز قبل شاہی انداز کی تقریبات کے برعکس سادگی سے جبران کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کے نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی گئی،نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔نکاح کے لیے فاطمہ بھٹو نے سفید رنگ کے انار کلی سوٹ اور خوبصورت ائیر رنگ اور مانگ ٹیکیکا انتخاب کیا تھا۔فاطمہ بھٹو نے اس موقع پر پنک ٹری کے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جس کی کْل قیمت ٹراؤزر کے ساتھ85 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

موضوعات:فاطمہ بھٹو

صحت

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.