2 کمسن ملازمہ بہنوں پر مبینہ تشدد، گرم چھری سے داغا گیا، 4 ملزمان گرفتار

32

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے خیابان کالونی نمبر 2 میں 2 کمسن گھریلو ملازمہ بہنوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق متاثرہ بہنوں کی عمریں 8 اور 11 سال کے درمیان ہیں، دونوں بہنیں شہری وقار احمد کے گھر پر 1 ماہ سے کام کر رہی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں بہنیں بازیاب کرا لی گئیں۔تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ درج کر کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔متاثرہ بہنوں نے پولیس کو بیان دیا کہ معمولی غلطیوں پر مالکان کی جانب سے ان پر تشدد کیا جاتا تھا۔متاثرہ ملازمہ نے پولیس کو بتایا کہ روٹی چرانے اور کام ٹھیک نہ کرنے پر گرم چھری اور چمٹے سے جسم داغتے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.