یو اے ای میں خود کو انڈیا سے زیادہ محفوظ خیال کرتا ہوں، سلمان خان

5

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد انہیں دبئی محفوظ لگنے لگا۔ ایک بھارتی ٹی وی شو میں سلمان خان نے کہا کہ سکیورٹی عدم تحفظ سے بہتر ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتے ہیں لیکن دبئی میں کسی سکیورٹی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی وہاں پر مکمل طور پر محفوظ محسوس ہوا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں تھوڑا سا مسئلہ ہے اس لیے میں جہاں بھی جاتا ہوں مکمل سکیورٹی کے ساتھ جاتا ہوں، میں خود بھی ان دنوں خوفزدہ رہنے لگا ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.