تحریک انصاف اے پی سی میں شرکت کر ے گی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ ہو گیا

34

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس (کل)3مئی کو بلائی ہے جس کے لیے پی ٹی آئی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے لیکن تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم جماعتوں کی اے پی سی ہے تو اس میں ہمارا موقف کیسے سنا جائے گا، اس لیے پارٹی میں اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے اور پھر بات کو آگے بڑھایا جائے لیکن پی ڈی ایم جماعتیں وقت ضائع کررہی ہیں، انھیں معلوم ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ اے این پی نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے ذریعے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے تھی۔اے این پی نے زمان پارک جا کر خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

موضوعات:تحریک انصاف

صحت

حضرت موسیٰ ؑ تاریخی‘ مذہبی اور ادبی لحاظ سے (نعوذ باللہ) مظلوم ہیں‘ یہ دنیا کی ان چند شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جن کے نام پر ہزاروں غیر مصدقہ واقعات گھڑے گئے اور دنیا میں کوئی شخص ان واقعات کی تردید‘ تصدیق اور وضاحت نہیں کر رہا‘ آپ کوئی مذہبی کتاب اٹھا کر دیکھیں‘ آپ کو اس میں حضرت ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.