ہیگ(اے ایف پی)ہالینڈ میں شراب کے نشے میں دھت ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جس سے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ’بورس جانسن‘ کے نام کا ڈرائیونگ لائسن برآمد ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہالینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ افسران اس وقت حیران ہوگئے جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا، جس کے پاس سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسن ملا۔رپورٹ کے مطابق یوکرینی کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، درست تاریخِ پیدائش بھی لکھی ہوئی تھی جو کہ 2019 میں جاری کیا گیا تھا جس کے ختم ہونے کا سال 3000 ہے۔

ہسکی برفیلے علاقوں کے کتے ہیں‘ یہ سائبیریا‘ مشرقی یورپ اور قطب شمالی میں پائے جاتے ہیں‘ بھیڑیے کی نسل سے ہیں‘ جسمانی لحاظ سے طاقتور ہوتے ہیں اور سردی اوربھوک برداشت کر جاتے ہیں‘ برفیلے علاقوں کے لوگ انہیں برف گاڑی میں جوت کران سے باربرداری کا کام لیتے ہیں اور ہسکی کتے لوگوں اور سامان کو گھسیٹ کر ….مزید پڑھئے