طوفانی بارشیں، خیبر پختونخواہ کا مشہور کاروباری شہر ڈوب گیا

39

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع مالا کنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں طوفانی بارشوں نے شہر کو ڈبو دیا ہے ، بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ میں گزشتہ روز طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا

جس کےباعث ندی نالوں میں طغیانی کی شکل اختیار کر گئے ،طغیانی کے باعث نالوں کا پانی بازار میں داخل ہو گیا جس سے ریڑھیاں بہہ گئیں اور شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب آج منگل کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش/ژالہ باری کابھی امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر ، خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.