اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ذرائع کے مطابق عشائیے کا اہتمام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں عدالت عظمیٰ کے تمام ججز کو مدعو کیا گیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عشائیے میں سپریم کورٹ کے 15 میں سے 14 ججز نے شرکت کی جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عشائیے میں شریک نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے عشائیے کا مقصد ججزکے درمیان اختلافات ختم کرنا تھا۔ذرائع کے مطابق ہر عید کے بعد چیف جسٹس پاکستان ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔

ہسکی برفیلے علاقوں کے کتے ہیں‘ یہ سائبیریا‘ مشرقی یورپ اور قطب شمالی میں پائے جاتے ہیں‘ بھیڑیے کی نسل سے ہیں‘ جسمانی لحاظ سے طاقتور ہوتے ہیں اور سردی اوربھوک برداشت کر جاتے ہیں‘ برفیلے علاقوں کے لوگ انہیں برف گاڑی میں جوت کران سے باربرداری کا کام لیتے ہیں اور ہسکی کتے لوگوں اور سامان کو گھسیٹ کر ….مزید پڑھئے