اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے گوادر تا کاشغر 58 ارب ڈالرکا ریلوے لائن منصوبہ پیش کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے چئیرمین سینیٹر عبدالقادر نے تصدیق کی ہے کہ چین نے اس منصوبے پر عمل درآمداور اس کے لیے بجٹ مختص کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین نے اس منصوبے کے عملی ہونے اور اس کے لئے بجٹ مختص کیے جانے کی تصدیق کی ہے، یہ منصوبہ 58 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کر لیا جائے گا۔ریلوے لائن کا یہ منصوبہ دراصل پرانی شاہراہ ریشم کو بحال کرنے کے عظیم الشان منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مغربی ممالک کے روایتی راستوں پر انحصار کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دنیا کے متعدد خطوں کو تجارتی طور پر مربوط کرنے سمیت کثیر المقاصد ثابت ہوگا۔

ہسکی برفیلے علاقوں کے کتے ہیں‘ یہ سائبیریا‘ مشرقی یورپ اور قطب شمالی میں پائے جاتے ہیں‘ بھیڑیے کی نسل سے ہیں‘ جسمانی لحاظ سے طاقتور ہوتے ہیں اور سردی اوربھوک برداشت کر جاتے ہیں‘ برفیلے علاقوں کے لوگ انہیں برف گاڑی میں جوت کران سے باربرداری کا کام لیتے ہیں اور ہسکی کتے لوگوں اور سامان کو گھسیٹ کر ….مزید پڑھئے