محسن نقوی کوعہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا

43

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کوعہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضاقریشی نے درخواست پرسماعت کی۔عدالت نے درخواست گزارسے استفسار کیا کہ آپ بار باراس طرح کی درخواست کیوں لے کر آجاتے ہیں ؟عدالت اس طرح کی درخواستوں کی پزیرائی نہیں کرسکتی۔درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی معیادختم ہو گئی۔استدعا کی گئی کہ90 دن گزرنے کے بعد نگران حکومت کے تمام احکامات اوراقدامات کو غیرآئینی قراردے۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیاجائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.