سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو معطل کر دیا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانےپر معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرنچ فٹبال کلب نے لیونل میسی کو ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر سعودی عرب جانے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔
ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ فرنچ فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین نے چیمپئن فٹبالر لیونل میسی کو دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔خیال رہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں سعودی عرب کے دوسرے سیاحتی سفر پر سعودی سیاحت کے سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کا استقبال کرنے میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔سعودی عرب نے گزشتہ سال میسی کو اپنا سیاحتی سفیر مقرر کیا تھا۔ میسی نے مئی 2022 میں جدہ کا دورہ کیا۔ پھر ایک دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے سعودی عرب آئے۔ اس میچ میں سینٹ جرمین اور النصر اور الہلال کے ستاروں کے ایک گروپ کو اکٹھا کیا گیا تھا۔