اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدت کیا ہوتی ہے، مرشد کیا ہوتا ہے آپ کو دونوں کا پتہ ہے ؟۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فارن ایجنٹ کا بیان سْن کر ازخود منہ سے اللہ معافی نکل آتا ہے ،بشری بی بی نے شاپنگ اور ہیروں کے لئے فرح گوگی رکھی ہوئی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ بشری بی بی نے کمال کی شاپنگ توشہ خانہ سے کی اور کسی کی ضرورت نہیں تھی ۔ انہوںنے کہاکہ کمرے میں رہ کر پانچ کیرٹ کی انگوٹھی مل گئی ، اربوں کی زمینیں اور ہیروں کے ہار مل گئے ، باہر کیوں جاتی؟۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی کی زندگی کا مقصد جادو ٹونا ہیرے جواہرات زمینیں بٹورنا ہے ،بشریٰ بی بی کی زندگی کا مقصد سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی سارا دن کمرے میں بیٹھ کر سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرواتی رہتی ہیں۔

ہسکی برفیلے علاقوں کے کتے ہیں‘ یہ سائبیریا‘ مشرقی یورپ اور قطب شمالی میں پائے جاتے ہیں‘ بھیڑیے کی نسل سے ہیں‘ جسمانی لحاظ سے طاقتور ہوتے ہیں اور سردی اوربھوک برداشت کر جاتے ہیں‘ برفیلے علاقوں کے لوگ انہیں برف گاڑی میں جوت کران سے باربرداری کا کام لیتے ہیں اور ہسکی کتے لوگوں اور سامان کو گھسیٹ کر ….مزید پڑھئے