نیوزی لینڈ پلیئرز کو آئی پی ایل میں بھیج کر پچھتانے لگا

1

نیوزی لینڈ پلیئرز کو آئی پی ایل میں بھیج کر پچھتانے لگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اپنے ٹاپ پلیئرز کو آئی پی ایل کے لیے بھیج کر پچھتانے لگ گیا آئی پی ایل کی فرنچائز نے کیوی پلیئرز کو بے کار سمجھ کر سائیڈ لائن کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے جب پاکستان سے وائٹ بال سیریز اپریل مئی میں شیڈول کی

تو اسے معلوم تھا کہ ٹاپ پلیئرز کو آئی پی ایل کھیلنے سے نہیں روکا جا سکے گا، اس لیے دوسرے درجے کے کھلاڑیوں کو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بھیجا گیا، ڈالرز کمانے کیلئے ٹاپ پلیئرز بھارت چلے گئے۔ایکسپریس کے مطابق ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے یہ سوچ کر دل کو تسلی دی کہ اکتوبر میں ون ڈے ورلڈ کپ بھی چونکہ بھارتی سرزمین پر کھیلا جائے گا، اس لیے ٹاپ کرکٹرز کو وہاں پر مسلسل آئی پی ایل میچز کھیلنے سے میگاایونٹ کی تیاری کا بہترین موقع بھی میسر آئے گا مگر ہو اس کے برعکس رہا ہے، نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑی ڈگ آؤٹ میں بیٹھے دیگر پلیئرز کیلیے تالیاں بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.