بھارت نے بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا

13

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا گیا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو جمعرات کی صبح 11 بجےخصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہونگے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات مکمل کرلیے، بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں وفد بھی ہمراہ ہوگا، بلاول بھٹو خصوصی طیارےسےکراچی سے بھارتی شہر گووا جائیں بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئےکل گووا جائیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.