سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لیے عوام گھروں سے نکلیں، عمران خان کی عوام سے اپیل

1

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کے دن مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے اپنے اپنے گاؤں اور محلوں میں جمع ہو کر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور سپریم کورٹ سے یکجہتی کا اظہار کریں۔عمران خان کا ویڈیو بیان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،ملک پر مافیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، کیونکہ ملک میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری ہو رہی ہے، مخالفین الیکشن ہارنے سے ڈر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مخالفین الیکشن کی شکست سے ڈر رہے ہیں اسی لیے یہ لوگ پاکستان کا آئین تباہ کرنے پر تلے ہیں، پی ڈی ایم والے سپریم کورٹ کو بھی تباہ کرنے لگے ہوئے ہیں، مخالفین چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلا کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میں عوام سے کہتا ہوں ہفتے والے دن مغرب سے ایک گھنٹہ قبل گھروں سے باہر نکلیں، گلی، محلے، گاں میں جا کر آئین اور اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے احتجاج کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کا اظہار کریں۔

موضوعات:عمران خان

جانوروں سے بھی بدتر

ہسکی برفیلے علاقوں کے کتے ہیں‘ یہ سائبیریا‘ مشرقی یورپ اور قطب شمالی میں پائے جاتے ہیں‘ بھیڑیے کی نسل سے ہیں‘ جسمانی لحاظ سے طاقتور ہوتے ہیں اور سردی اوربھوک برداشت کر جاتے ہیں‘ برفیلے علاقوں کے لوگ انہیں برف گاڑی میں جوت کران سے باربرداری کا کام لیتے ہیں اور ہسکی کتے لوگوں اور سامان کو گھسیٹ کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.