بادشاہ چارلس کی تاج پوشی ،جانتے ہیں تقریب میں کس واحد بھارتی اداکارہ کو مدعو کیا گیا ؟

2

لندن (این این آئی)برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی بروز ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی۔شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے شاہی خاندان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاج پوشی کی تقریب میں 2 ہزارسے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں واحد بالی وڈ اداکارہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور اداکارہ سونم کپورکو برطانوی شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔وہ واحد بالی وڈ شخصیت ہوں گی جو شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ دوسری جانب سونم کپور کو شاہی تقریب میں مدعو کیے جانے پر بہت زیادہ ٹرولنگ اور طنز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سونم شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں نہ صرف مہمان بنیں گی بلکہ شاہی تقریب میں ان کی ایک پرفارمنس بھی ہے۔

موضوعات:پرنس چارلس

جانوروں سے بھی بدتر

ہسکی برفیلے علاقوں کے کتے ہیں‘ یہ سائبیریا‘ مشرقی یورپ اور قطب شمالی میں پائے جاتے ہیں‘ بھیڑیے کی نسل سے ہیں‘ جسمانی لحاظ سے طاقتور ہوتے ہیں اور سردی اوربھوک برداشت کر جاتے ہیں‘ برفیلے علاقوں کے لوگ انہیں برف گاڑی میں جوت کران سے باربرداری کا کام لیتے ہیں اور ہسکی کتے لوگوں اور سامان کو گھسیٹ کر ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.