کراچی (این این آئی)پاکستانی معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔یاد رہے کہ اس سے ایک دن قبل نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔انہوں نے اس پوسٹ میں اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، ٹھنڈی طبیعت کے مالک اور نرم مزاج انسان قرار دیا تھا۔

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے