میسی کو سعودی عرب میں کھیلنے کیلئے تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضے کی پیشکش

0

ریاض (این این آئی) عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی کا سعودی عرب کے ایک فٹبال کلب کے ساتھ معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کھیل کی تاریخ کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک معاہدے کو طے کرنے کے لیے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فٹبال کلب کی جانب سے فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ موجودہ معاہدہ اگلے ماہ ختم ہونے کے بعد لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین ڈالرز سالانہ تک کی شاندار پیشکش کی جا رہی ہے۔لیونل میسی کو گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار سعودی فٹبال کلب الہلال سیمنسلک کیا جاچکا ہے۔

لیکن رواں ہفتے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) کی جانب سے فٹبالر کو سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر دو ہفتوں کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کیے جانے کے بعد میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں ایک بار پھر سے گردش کرنے لگی ہیں۔اس سے قبل لیونل میسی کو سعودی عرب کا سیاحتی سفیر نامزد کیا گیا تھا اور وہ اس ہفتے اسی معاہدے کے تحت مملکت میں موجود ہیں۔

موضوعات:لیونل میسی

خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.