اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ ثاقب نثار اور ان کی فیملی کے اثاثے ظاہر کروادیں، کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ان کی پراپرٹی نہ ہو، سابق چیف جسٹس کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ اکیلے الیکشن کرا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر افنان اللہ نے جسٹس (ر)ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کی آڈیو لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار اور ان کی فیملی کے اثاثے دسیوں ارب روپے میں ہیں، میں ایک دو ارب روپے کی بات نہیں کر رہا، لندن میں پراپرٹی، لندن میں مہنگی گاڑیاں، لاہور میں پراپرٹی،مطلب کوئی جگہ اس نے نہیں چھوڑی۔
انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ وہ اکیلا الیکشن کرا سکتا ہے۔سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کا کنڈکٹ، اس کے اثاثے، اس کا سب کچھ جو ہے یہ ایک بڑا اہم موضوع ہے۔آڈیو ویڈیو لیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں ایک قانون پر کام کر رہا ہوں جو ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون ہے اور وہ میں نے سینیٹ میں پیش بھی کردیا ہے۔ اس قانون کے زریعے ہم لوگوں کی پرائیویسی اور ڈیٹا سے متعلق ان کے حقوق کو محفوظ بنائینگے۔
عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے