اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)نے سی ڈی اے کی حدود میں اراکین پارلیمنٹ، وزرا ء، ججز اور جرنیلوں کو ملنے والے پلاٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کی صدارت میں ہوا، وزارت بحری امور اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے آڈٹ اعتراضات پر غورکیا گیا۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ چین نے گوادر کے لیے جو سولر پینل فراہم کیے، اس کی تفصیلات فراہم کریں، پی اے سی نے سیکرٹری میری ٹائم اور چیئرمین گوادر پورٹ سے چین کی طرف سے گوادر کے لیے فراہم کردہ سولر پینل کی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔پی اے سی نے سی ڈی اے کو ہدایت جاری کی کہ اب تک جن بڑی شخصیات،اراکین پارلیمنٹ، وزرا ء، ججز اور جرنیلوں کو پلاٹس دیئے گئے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ یہ بھی بتایا جائے کہ الاٹمنٹ کے وقت ان پلاٹس کی کیا مالیت تھی اور کیا ان پلاٹس کی مکمل قیمت ادا کی گئی۔
اس سے قبل کمیٹی نے اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کے مراکز میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے لوگوں سے پیسہ لیکر فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کر دیں، اشرافیہ پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ تجاوزات کے معاملے پر کمیٹی بنائی ہے، سپر، جناح سپر اور ایف ٹین میں تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔چیئرمین نورعالم خان نے کہا کہ سیگریٹ ساز کمپنیاں اربوں روپے ٹیکس چوری کرتی ہیں، سیگریٹ سازی کی صنعت میں مافیاز بیٹھے ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پاسکو سے گزشتہ پانچ سال کے دوران گندم کی خریداری کا ڈیٹا طلب کیا۔
عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے