اب بھی مذاکرات ممکن ہیں، کل سماعت ہے ہوسکتا ہے کوئی راہ نکلے، بیرسٹر علی ظفر

33

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اب بھی مذاکرات ممکن ہیں، جمعہ کو سماعت ہے ہوسکتا ہے کوئی راہ نکلے۔ایک انٹرویو میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات میں بھرپور کوشش کی کہ آئین کے مطابق حل نکالیں، مذاکرات کا فائدہ یہ ہوا کہ ہمیں ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھ آیا۔

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی ٹیم کے رکن بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ایک پوائنٹ پر مسئلہ آیا کہ کس وقت الیکشن کرائے جائیں، حکومتی کمیٹی کا خیال تھا کہ الیکشن اکتوبر میں ہونا چاہیے جبکہ ہمارا موقف تھا کہ آئین کے مطابق اسمبلی ختم ہو تو 90 دن میں الیکشن کرانے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے تجویز دی کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں تو ایک وقت الیکشن ہوں، ہم آئین میں ترمیم کے لیے اسمبلی آنے پر تیار تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کرنے پر آمادہ نہیں تھے۔

موضوعات:بیرسٹر علی ظفر

خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published.